اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم آفس کے بجٹ کے بڑھائے جانے کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائے جانے والی ایک ارب 17 کروڑ کے بجٹ میں 30 کروڑ 90 لاکھ این ڈی ایم اے کے لیے مختص ہیں جن کا وزیراعظم آفس کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں،این …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم آفس کے بجٹ کے بڑھائے جانے کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائے جانے والی ایک ارب 17 کروڑ کے بجٹ میں 30 کروڑ 90 لاکھ این ڈی ایم اے کے لیے مختص ہیں جن کا وزیراعظم آفس کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں،این ڈی ایم اے کے بجٹ کو اور محکمے کو گزشتہ حکومت نے ہی وزیر اعظم آفس کے ماتحت کیا تھا۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے لیے سال 2019-20 کا بجٹ 86 کروڑ 30 لاکھ ہے جبکہ سال2018-19 کا بجٹ 98 کروڑ 60 لاکھ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال کے دستیاب بجٹ میں سے بھی مجموعی طور پر 32 فیصد بچایا اور وہ پیسہ قومی خزانے میں جمع ہوا،19۔2018 کے بجٹ میں 91 کروڑ وزیر اعظم سیکٹریٹ کے لیے مختص تھے جن میں سے 41 فیصد بچایا گیا۔ 47 کروڑ 20 لاکھ پی ایم آفس کے لیے مختص تھے جن میں 22 فیصد بچت سے صرف 37 کروڑ خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں مہنگائی اور عملے کی تنخواہ میں اضافے کے باوجود کمی کی گئی ہے جو وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کا اپنی ذات سے آغاز ہے،اپوزیشن کا بے بنیاد الزام وزیراعظم کی ذات پر جان بوجھ کر حملہ ہے۔








