اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں …
نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے ، نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر ہے۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں کردار سازی کی 55 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب شفافیت، پیشہ واریت اور میرٹ پر عمل کرتے ہوئے قانون کے مطابق پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے میرٹ پر آنے والے مستحق شخص کو اپنے حق سے محروم ہونا پڑتا ہے۔








