وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ” اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کا نئے مالی سال کا بجٹ 86 کروڑ 30 لاکھ ہے جو گزشتہ سال کے بجٹ کی نسبت کم ہے‘ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں این ڈی ایم اے کے بجٹ کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کا نئے مالی سال کا بجٹ 86 کروڑ 30 لاکھ ہے جو گزشتہ سال کے بجٹ کی نسبت کم ہے‘ وزیراعظم آفس کے بجٹ میں این ڈی ایم اے کے بجٹ کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو ” اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات کو ہدف بنانے کا جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے یہ ان کا وزیراعظم کی ذات سے ذاتی عداوت حسد اور بغض کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم ‘ کوبجٹ کا پہلا جزو بنایا۔ اس کفایت شعاری کا اطلاق سب سے پہلے اپنی ذات پر کیا۔ وزیراعظم کے حوالے سے یہ بے بنیاد ‘ من گھڑت اور منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کی وضاحت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے حوالے سے جو واویلا کر رہے ہیں ان کے بارے میں بھی قوم کو بتانا چاہتے ہیں تاکہ قوم خود موازنہ کرے کہ کون کہاں پر کھڑا ہے۔

Leave a Reply