اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ اور کوآرڈینیٹر برائے حج آپریشن محمد شہزاد ارباب نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ عازمین حج کو پاکستان اور سعودی عرب میں قیام کے دوران تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے، پاکستانی عازمین حج کی آسانی کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی …
عازمین حج کو پاکستان اور سعودی عرب میں قیام کے دوران تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے، شہزاد ارباب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ اور کوآرڈینیٹر برائے حج آپریشن محمد شہزاد ارباب نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ عازمین حج کو پاکستان اور سعودی عرب میں قیام کے دوران تمام تر سہولیات کو یقینی بنایا جائے، پاکستانی عازمین حج کی آسانی کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات 4 جولائی 2019ءسے حج پروازوں کے آغاز سے قبل پاکستانی عازمین حج کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ کیلئے تمام فریقین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مذہبی امور، ہوا بازی ڈویژن، قومی صحت خدمات، انسداد منشیات ڈویژن، خارجہ امور، داخلہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایف بی آر، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کو عازمین حج کو ہوائی اڈوں پر کئے گئے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں ٹرانسپورٹیشن، ایئرپورٹ انٹری اور سکیورٹی، امیگریشن، کسٹمز کلیئرنس، ویکسینیشن اور لاﺅنج سہولیات شامل ہیں۔








