معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ مالی سال,20 2019کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ مالی سال,20 2019کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود بجٹ منظور کرا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام و …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ مالی سال,20 2019کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود بجٹ منظور کرا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام و کاروبار دوست اور متوازن بجٹ دیا ۔معاون خصوصی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے مالی سال 2019,20کے بجٹ میں رکاوٹین پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔حزب اختلاف کی جماعتیں این آر او کے لئے حکومت کے خلاف سازشیں کر رہیں تھیں تا کہ وہ اپنے قائدین کو بدعنوانی کے مقدمات سے بچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس اپنے حکومت مخالف عزائم میں ناکام رہی اور وہ بہت سے ڈرامے رچا چکے ہیں۔عثما ن ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام مسائل پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے تیار ہے۔

Leave a Reply