صوبہ سندھ میں اے این ایف کی نفری مزید بڑھانے کے لئے وزیر اعظم سے درخواست کروں گا، گورنر سندھ کا سیمینار سے خطاب

کراچی۔ 28جون (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اے این ایف (ANF) منشیات کی روک تھا م کے لئے انتہائی اہم کام کررہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نجی ادارے بھی منشیات کی روک تھام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، منشیات کے استعمال سے معاشرے پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو آپس میں باہمی …

کراچی۔ 28جون (اے پی پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اے این ایف (ANF) منشیات کی روک تھا م کے لئے انتہائی اہم کام کررہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نجی ادارے بھی منشیات کی روک تھام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، منشیات کے استعمال سے معاشرے پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو آپس میں باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور موثر بنانا ہوگا۔ آج کے دور میں مختلف اقسام کی منشیات کا استعمال ہور ہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں پر ان کی روک تھام کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نار کوٹکس فورس کی جانب سے منعقدہ سیمینار باعنوان ” Drug Abuse – A Growing problem for Society“ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ وہ جلد وزیراعظم سے اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے بات کریں گے تاکہ صوبے بھر میں مزید موثر انداز سے منشیات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

Leave a Reply