اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمرادسعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا گروہ چند روز سے حملہ آور بیانیہ پیش کررہا ہے اور اس گروہ کے گٹھ جوڑ کی واحد وجہ ان کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے، ان لوگوں نے چھانگا مانگا کی سیاست میں سیاسی اداروں کو یرغمال بناکر …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمرادسعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمرادسعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا گروہ چند روز سے حملہ آور بیانیہ پیش کررہا ہے اور اس گروہ کے گٹھ جوڑ کی واحد وجہ ان کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے، ان لوگوں نے چھانگا مانگا کی سیاست میں سیاسی اداروں کو یرغمال بناکر کرپشن کو پروان چڑھایا، جن لوگوں کو عدالت نے سسلین مافیا کہا وہ نیب اور چیئرمین نیب کو دھمکیاںدے رہے ہیں، پیر کو پی آئی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان پہنچایا اور شہباز شریف نے غیر قانونی طورپر احسن اقبال کے بھائی کو پہلے ہارٹیکلچر ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا پھر اس کی کمپنی کو 5 ٹھیکے غیر قانونی طورپر دلائے، اس غیر قانونی اقدام کی ایف آئی اے نے بھی رپورٹ پیش کردی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قائم اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن کو دستاویزی ثبوت فراہم کردیئے ہیں، مبینہ ویڈیو کی تحقیقات عدلیہ کرائے گی۔








