وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شکست سامنے دیکھ کر پرچی والے چیئرمین نے رونا دھونا شروع کر دیا ہے، انتخاب لڑنا انکے بس میں ہے نہ عوام انہیں جگہ دینے کیلئے تیار ہیں،ملک بھر کیطرح قبائلی اضلاع کے عوام بھی انکا حقیقی چہرہ پہچان چکے ہیں،الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اس وقت بدترین دھاندلی کرکے اقتدار تک …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شکست سامنے دیکھ کر پرچی والے چیئرمین نے رونا دھونا شروع کر دیا ہے، انتخاب لڑنا انکے بس میں ہے نہ عوام انہیں جگہ دینے کیلئے تیار ہیں،ملک بھر کیطرح قبائلی اضلاع کے عوام بھی انکا حقیقی چہرہ پہچان چکے ہیں،الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اس وقت بدترین دھاندلی کرکے اقتدار تک پہنچنے والے نواز شریف کی پشت پر کھڑے تھے۔پیر کو بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کو غلط فہمی ہے کہ قبائلی عوام کی یاداشت کمزور ہے،پرچی والے چیئرمین کے والد نے قبائلی عوام کے خون و مال کا امریکیوں سے سودا کیا تو خود امریکیوں نے ہی اسکا راز فاش کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی نعرہ یا الزام کرپشن اور لوٹ مار پر پڑی افتاد ٹال نہیں سکتا، ملک بھر کیطرح خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے اضلاع کے عوام بھی کرپشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام انشاءاللہ زر بابا کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply