میانوالی ایکسپریس کا افتتاح 19 جولائی ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 19 جولائی کو لاہور اور میانوالی کے درمیان میانوالی ایکسپریس کا آغاز ہوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی میں 19 جولائی کو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ شیخ رشید نے ٹرین کے افتتاح سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور اور میانوالی کے درمیان …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 19 جولائی کو لاہور اور میانوالی کے درمیان میانوالی ایکسپریس کا آغاز ہوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی میں 19 جولائی کو ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ شیخ رشید نے ٹرین کے افتتاح سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور اور میانوالی کے درمیان چار سو میل کے ٹریک کا دورہ کیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور ایک سال میں پہلے کی نسبت 60 لاکھ زیادہ مسافروں نے ٹرین پر سفر کیا ہے۔ موجودہ حکومت نے 24 نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔ اب ٹریک پر 136 ٹرینیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور افتادہ اور قدرے پسماندہ علاقوں کو ٹرین کی سہولت فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس سے قبل تھل ایکسپریس شروع کی گئی اور اب 19 تاریخ سے میانوالی ایکسپریس چلانے جا رہے ہیں۔ اس ٹرین میں اے سی کوچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اے سی کوچ کالاہور سے میانوالی کا کرایہ 800 روپے اور اکانومی کا 350 روپے ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply