پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اینڈریوفارسٹ اور پی ٹی آئی یورپ کے سربراہ صاحبزادہ جہانگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خاص دوست اورآسٹریلیا کی تیسری بڑی مخیر، کاروباری و انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی شخصیت اینڈریوفارسٹ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ، خواتین کی با اختیاری اور چائلڈ کے شعبوں میں پاکستان کی معاونت کرنے اور کان کنی، تجارت اور دیگر شعبوں میں خصوصی تجربہ اور سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خاص دوست اورآسٹریلیا کی تیسری بڑی مخیر، کاروباری و انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی شخصیت اینڈریوفارسٹ پاکستان میں پولیو کے خاتمہ، خواتین کی با اختیاری اور چائلڈ کے شعبوں میں پاکستان کی معاونت کرنے اور کان کنی، تجارت اور دیگر شعبوں میں خصوصی تجربہ اور سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، ان کی وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کے دورے کا مقصد پاکستان میں پولیو اور پانچ سال عمر کے بچوں کی افزائش سے متعلق بیماریوں کےلئے کام کرنا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی آئی ڈی میں معزز مہمان اینڈریوفارسٹ اور پی ٹی آئی یورپ کے سربراہ صاحبزادہ جہانگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل نے کہا کہ اینڈریو فارسٹ آسٹریلیا کی تیسری بڑی مخیر شخصیت ہیں، ان کی دلچسپی بچوں کی صحت بشمول پولیوتدارک میں ہے، بچوں کی پیدائش سے پہلے پانچ سال بچوں کی افزائش میں پیش آنے والی بیماریوں سے بچاﺅ کےلئے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply