اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے مشن برائے پاکستان ارنیسٹو رمریز ریگو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک ارب کی قسط جاری کی جائے گی۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے قرضے کے اجراءسے ملک میں اقتصادی اداروں کے استحکام میں مدد ملے گی۔ …
آئی ایم ایف کے مشن برائے پاکستان ارنیسٹو رمریز ریگو کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے مشن برائے پاکستان ارنیسٹو رمریز ریگو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک ارب کی قسط جاری کی جائے گی۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے قرضے کے اجراءسے ملک میں اقتصادی اداروں کے استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارے میں کمی کے ساتھ ساتھ ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ اقتصادی استحکام کے لئے لازم ہے۔ مشن چیف نے مزید کہا کہ اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد سے آئندہ سال کے دوران شرح نمو میں بھی اضافہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ہی یورو اور سکوک بانڈز کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں استحکام کی راہیں متعین ہوں گی تاہم اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملک میں مالیاتی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5 فیصد تک بڑھ جائے گی۔








