وزیراعظم عمران خان کی ایگرو، فوڈ، ماہی گیری اورادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو

کراچی۔10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے، جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایگرو، فوڈ، ماہی گیری، ادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو …

کراچی۔10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے، جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایگرو، فوڈ، ماہی گیری، ادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply