اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت قومی صحت میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے لشمینیا کی ادویات فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں جلد کی بیماری موجود ہے۔ قومی ہےلتھ ٹاسک فورس نے ہدایت کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت لشمینیا کی ادویات فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت قومی صحت میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے لشمینیا کی ادویات فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں جلد کی بیماری موجود ہے۔ قومی ہےلتھ ٹاسک فورس نے ہدایت کی تھی کہ لشمینیا بیماری کے تدارک کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس سلسلہ میں تین ہفتے قبل اجلاس بلایا تھا جس میں لشمینیا کی بیماری کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے فیصلے کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر عالمی ادارہ صحت سے ادویات حاصل کی جائیں گی اور آئندہ کےلئے پاکستان میں لوکل مینوفیکچرز کی ادویات کی تیاری کے حوالہ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔








