اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے گلوبل پارٹنرشپ برائے تعلیم (جی پی ای) کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جی پی ای کی کنٹری لیڈر حوا ٹران رنگروز نے کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جی پی ای کی طرف سے پاکستان کے لیے تعلیمی فنڈ …
وفاقی وزیر شفقت محمود سے گلوبل پارٹنرشپ برائے تعلیم کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے گلوبل پارٹنرشپ برائے تعلیم (جی پی ای) کے وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت جی پی ای کی کنٹری لیڈر حوا ٹران رنگروز نے کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جی پی ای کی طرف سے پاکستان کے لیے تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرنا خوش آئند ہے، جی پی ای فنڈز کو حاصل کرنے کے لیے تمام صوبے شرائط اور دستاویزات جلد سے جلد مکمل کر لیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی تعلیمی فنڈ میں حصہ ملنا چاہیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حوا ٹران رنگروز نے کہا کہ جی پی ای نے پاکستان کے لیے تعلیمی فنڈ 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 125 ملین ڈالر کر دیا ہے، یہ فنڈ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے استمعال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اپنی تجاویز اور کچھ شرائط پوری کر کے اس فنڈ کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس سلسلے میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔








