سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان کی نیشنل براڈکاسٹنگ ہاﺅس کے دورے کے موقع پرگفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل براڈکاسٹنگ ہاﺅس کے دورے کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو ملک بھر میں رسائی حاصل ہے جو اسے ذرائع ابلاغ کی مختلف اقسام میں منفرد …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل براڈکاسٹنگ ہاﺅس کے دورے کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو ملک بھر میں رسائی حاصل ہے جو اسے ذرائع ابلاغ کی مختلف اقسام میں منفرد اور ممتاز مقام کا حامل بناتی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت قومی نشریاتی ادارے کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اسے ٹیکنالوجی اور مالی لحاظ سے مستحکم کرنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی جائیںگی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس نیشنل براڈکاسٹنگ ہاﺅس میں ہوگا۔ جس میں ریڈیو پاکستان سے متعلق تمام امور پر غور ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے ریڈیو پاکستان کے باغیچے میں ایک پودا لگایا۔ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل شاہیرہ شاہد نے بھی اس موقع پر پودا لگایا۔ انہوں نے سینیٹر کو قومی نشریاتی ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply