پاکستان میں غربت کے خاتمہ کے موضوع پر سیمینار سے مقررین کاخطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)مقررین نے پاکستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے احساس پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کو تیز بنانے کیلئے وزیراعظم خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں، سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ کا یہ پروگرام پاکستانی معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقات کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)مقررین نے پاکستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے احساس پروگرام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کو تیز بنانے کیلئے وزیراعظم خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں، سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمہ کا یہ پروگرام پاکستانی معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقات کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز، اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام پاکستان میں غربت کے خاتمہ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی افتتاحی تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کلیدی مقرر تھے۔ سیمینار کا مقصد پالیسی سازوں اور ماہرین کا غربت جیسے اہم مسئلے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس پر قابو پانے کیلئے مختلف حکمت عملیوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ اس سیمینار میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور اخوت فاﺅنڈیشن سمیٹ دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے اپنی تقریر میں کہا کہ احساس ایک اشتراکی پروگرام ہے اور وزرات برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اپنے اہداف ہیں۔

Leave a Reply