راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر لوان سیدوئی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان انڈونشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ مشترکہ عقائد ، مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر محیط ہیں ۔








