الماتے ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الفارابی نیشنل یونیورسٹی قزاقستان میں جناح ہال کا افتتاح کردیا، جناح ہال بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پرقائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانیو ں نے بھی شرکت کی۔ قزاقستان میں پاکستان کے سفیر امتیاز قاضی نے وزیر توانائی کوجناح ہال کی تعمیر کے مراحل …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الفارابی نیشنل یونیورسٹی قزاقستان میں جناح ہال کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
الماتے ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الفارابی نیشنل یونیورسٹی قزاقستان میں جناح ہال کا افتتاح کردیا، جناح ہال بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پرقائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانیو ں نے بھی شرکت کی۔ قزاقستان میں پاکستان کے سفیر امتیاز قاضی نے وزیر توانائی کوجناح ہال کی تعمیر کے مراحل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہال کی تعمیر کے اخراجات ایک پاکستانی حبیب الرحمن نے برداشت کئے ہیں۔ قزاقستان میں پاکستانی سفارتخانہ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی سنٹر قائم کرے گا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ الماتے میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے پاکستان بازار بھی قائم کیاگیاہے، فنڈز کی قلت کے باعث پاکستان بازار کو مشکلات کاسامنا ہے۔








