وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کی گزشتہ سال کاکردگی کی رپورٹ پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن کی گزشتہ سال کی کاکردگی کی رپورٹ پر جائزہ کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت بدھ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، پارلیمانی سیکرٹر ی برائے قانو ن و انصاف ملیکہ بخاری، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح، …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن کی گزشتہ سال کی کاکردگی کی رپورٹ پر جائزہ کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت بدھ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، پارلیمانی سیکرٹر ی برائے قانو ن و انصاف ملیکہ بخاری، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح، وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 16 کے تحت ای سی پی سالانہ رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرنے کا پابند ہے۔ قانون کی اس شق پر عمل کرتے ہوئے وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر تجاویز کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ، وزیر انسانی حقوق، وزیر مواصلات، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر پارلیمانی امور شامل ہیں۔ وزیر مواصلات اور وزیر پارلیمانی امور نے کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکاءکو رپورٹ کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے تجاویز کو جلد کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply