صوبائی وزیر پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ترقیاتی امور سید حسین جہانیاں گردیزی نے تحریک انصاف کے مرکزی دفترا سلام آباد میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر حافظ محمد عرفان اور فیصل سندھو بھی موجود تھے۔ بعد ازاں تحریک …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ترقیاتی امور سید حسین جہانیاں گردیزی نے تحریک انصاف کے مرکزی دفترا سلام آباد میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر حافظ محمد عرفان اور فیصل سندھو بھی موجود تھے۔ بعد ازاں تحریک انصاف اسلام آباد سے اکرام اللہ ستی، آزاد کشمیر سے سردار عبد الحمید خان ایڈوکیٹ، پاکستان تحریک انصاف مری سے رکن پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی اور گوجرانوالہ سے معظم حسین نے سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔

Leave a Reply