اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین کے المناک حادثے پرافسوس کا اظہار کیا جس میں حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ انہوں نے …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا اکبر ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین کے المناک حادثے پرافسوس کا اظہار کیا جس میں حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ مستقبل میں ایسے جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے۔








