عازمین فریضہ حج حجاز مقدس پہنچ گئے، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 20 ہزار سے زیادہ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج سے قبل 52 ہزار سے زیادہ پاکستانی مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کریںگے کیونکہ پہلے 15 دن پاکستان سے حجاز مقدس پہنچنے والی پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ وزارت مذہبی …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 20 ہزار سے زیادہ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج سے قبل 52 ہزار سے زیادہ پاکستانی مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کریںگے کیونکہ پہلے 15 دن پاکستان سے حجاز مقدس پہنچنے والی پروازیں براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔ وزارت مذہبی امور کاکہنا ہے کہ حج میڈیکل مشن کے تحت مدینہ منورہ میں19 ڈاکٹر اور34 پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں 2 ہسپتالوں، 2 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply