وزیراعظم عمران خان نے بینکاری ذرائع سے 9.7 فیصد کے اضافہ کے ساتھ زیادہ ترسیلات زر بھجوانے پر سمندر پار پاکستانیوںکا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بینکاری ذرائع سے 9.7 فیصد کے اضافہ کے ساتھ زیادہ ترسیلات زر بھجوانے پر سمندر پار پاکستانی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ بینکاری ذرائع سے زیادہ ترسیلات زر بھجوانے پر سمندر پار پاکستانیز کا شکریہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بینکاری ذرائع سے 9.7 فیصد کے اضافہ کے ساتھ زیادہ ترسیلات زر بھجوانے پر سمندر پار پاکستانی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ بینکاری ذرائع سے زیادہ ترسیلات زر بھجوانے پر سمندر پار پاکستانیز کا شکریہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اس سال 9.7 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے اضافہ کے ساتھ 21.8 ارب ڈالر کی مجموعی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔ یہ رقوم گذشتہ سال سے بہت زیادہ ہیں جب اس میں محض 2.9 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Reply