وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا کی آزادی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب

لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی میڈیا سب سے زیادہ آزاد، متنوع اور طاقتور ہے، ہمارے میڈیا نے حالیہ برسوں میں قومی دھارے کو استوار کرنے، عدلیہ کی آزادی، جمہوری اور شخصی آزادیوں کی سربلندی اور ان کا ر±خ متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، حکومت پاکستان میڈیا صنعت کی بہتری کےلئے ٹھوس …

لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں پاکستانی میڈیا سب سے زیادہ آزاد، متنوع اور طاقتور ہے، ہمارے میڈیا نے حالیہ برسوں میں قومی دھارے کو استوار کرنے، عدلیہ کی آزادی، جمہوری اور شخصی آزادیوں کی سربلندی اور ان کا ر±خ متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، حکومت پاکستان میڈیا صنعت کی بہتری کےلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی، ہم میڈیا کے تقدس کی سربلندی کےلئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو لندن میں میڈیا کی آزادی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ متنوع خیالات، اختلافی نکتہ نظر اور اظہار کی آزادی کا پرجوش حامی اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی اکثریت میں سے پاکستانی میڈیا آج شاید سب سے زیادہ آزاد، متنوع اور طاقتور ہے، ہمارے ملک کا میڈیا شاید بہت ساری ان دیگر جمہوریتوں کی نسبت بہت زیادہ آزاد ہے جہاں میڈیا اور میڈیا ہاﺅسز زیادہ تر مخصوص ایجنڈے یا شعبہ جاتی مفادات کے بھونپے تصور ہوتے ہیں۔

Leave a Reply