لاہور ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر صادق آباد کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پرلُوپ لائن پر پہلے سے موجود پارسل ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور تقریباً 78 مسافر زخمی ہوگئے۔ پاکستان ریلوے نے حادثے کے مقام پر زخمیوں کے …
اکبر ایکسپریس حادثہ ،11افراد جاں بحق، 78 مسافر زخمی ہوئے،

مزید خبریں
لاہور ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر صادق آباد کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پرلُوپ لائن پر پہلے سے موجود پارسل ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور تقریباً 78 مسافر زخمی ہوگئے۔ پاکستان ریلوے نے حادثے کے مقام پر زخمیوں کے لئے پیرا میڈیکل کیمپ قائم کر دیا تھا اور معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔ ریلوے ترجمان نے مزید کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری ریلیف آپریشن شروع کردیاتھا جبکہ روہڑی سے روانہ کی گئی ریلیف ٹرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر ریلیف آپریشن میں مصروف رہی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر سمیت دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ کر ریلیف آپریشن کی نگرانی میں مصروف رہے اس کے علاوہ ڈویژنل افسران بھی ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔ ریلوے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی اپ اور ڈاو¿ن کی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی جبکہ تکنیکی طور پر فٹ بوگیوں کو واپس ٹریک پر لاکر اکبر ایکسپریس کو بھی نیا انجن لگا کر مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا تھا








