وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے آزادی صحافت کے حوالے سے منعقدہ پینل گفتگو میں شرکاء کے سوالات کے جوابات

لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے تاثر کو بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، پاکستان میں قانون کی بالادستی ہے، اگر کبھی آزادیءاظہار رائے پر قدغن لگی تو میں خود اس کی مخالفت کروں گا، کسی صحافی کو محض نقطہ نظر کی وجہ سے ہراساں کرنے کا سوال …

لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے تاثر کو بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، پاکستان میں قانون کی بالادستی ہے، اگر کبھی آزادیءاظہار رائے پر قدغن لگی تو میں خود اس کی مخالفت کروں گا، کسی صحافی کو محض نقطہ نظر کی وجہ سے ہراساں کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ جمعرات کو یہاں آزادی صحافت کے حوالے سے منعقدہ پینل گفتگو میں شرکاءکی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادیءاظہار رائے کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، پاکستان میں روزانہ رات کو ٹاک شوز ہوتے ہیں جن میں اینکرز، آزادانہ طور پر اپنا اپنا نقطہءنظر پیش کرتے ہیں، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارے موجود ہیں، صحافتی تنظیمیں موجود ہیں جو صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں۔

Leave a Reply