وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیارکی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے ڈھانچہ کو اپ گریڈ کرکے سی پیک خودمختار اتھارٹی قائم کی جائے گی جس میں با صلاحیت انسانی وسائل سے جدت لائی جائے گی ،گوادر کو جدید خطوط پر ترقی یافتہ شہر بنایا جائے گا اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے ڈھانچہ کو اپ گریڈ کرکے سی پیک خودمختار اتھارٹی قائم کی جائے گی جس میں با صلاحیت انسانی وسائل سے جدت لائی جائے گی ،گوادر کو جدید خطوط پر ترقی یافتہ شہر بنایا جائے گا اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، بزنس ٹو بزنس رابطوں کی حوصلہ افزائی کےلئے چائنا پاکستان بزنس کونسل قائم کردی گئی ہے، چینی ادارہ سی آئی ڈی سی اے سماجی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا، اس منصوبے کے تحت 4ہزار سولر جنریٹر یونٹس پاکستان پہنچ چکے ہیں،نئے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے اگلے دو سے تین سالوں کے درمیان 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں چینی صحافیوں کے وفد کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں ویلکم کیا۔

Leave a Reply