لاہور۔13 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے پارٹی کو تباہ کیا ہے ویڈیو کیس میں بھی یہ پورس کی ہتھنی ثابت ہوںگی ، ویڈیو ان کے اپنے گلے پڑ جائے گی ،اکبر ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، تمام لوکو موٹیوز میں کیمرے نصب کرنے جارہے ہیں ، ریلوے کی موجودہ دور …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔13 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے پارٹی کو تباہ کیا ہے ویڈیو کیس میں بھی یہ پورس کی ہتھنی ثابت ہوںگی ، ویڈیو ان کے اپنے گلے پڑ جائے گی ،اکبر ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، تمام لوکو موٹیوز میں کیمرے نصب کرنے جارہے ہیں ، ریلوے کی موجودہ دور کی تمام انکوائریاں ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ریلو ے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے 1500ان مینڈ پھاٹک ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، ایم ایل ون منصوبے کے بعد تمام پھاٹک بند ہو جائیں گے اور ٹریک کے اطراف کے رہائشیوں کو انڈر گراﺅنڈ یا اوور ہیڈ برج سے ریلوے کراسنگ کا راستہ دیا جائے گا۔ اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے ، اس میں ڈرائیور ، اسٹیشن مینیجر اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔








