صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے‘ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے دوران قائمہ کمیٹی کے اجلاس بلانا چاہیئے تاکہ اخراجات میں کمی آئے‘ جب تک ملک میں سب کیساتھ مساوی سلوک نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا‘ نیب کو سب کیخلاف بلاامتیاز تحقیقات …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے‘ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے دوران قائمہ کمیٹی کے اجلاس بلانا چاہیئے تاکہ اخراجات میں کمی آئے‘ جب تک ملک میں سب کیساتھ مساوی سلوک نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا‘ نیب کو سب کیخلاف بلاامتیاز تحقیقات کرنی چاہیئں۔ہفتہ کونجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات عدلیہ کو کرنی چاہیئں‘ نیب آج کل پرانے مقدمے دیکھ رہا ے،جمہوریت میں رسہ کشی ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کیلئے ہر جگہ پر ذاتی کوشش کر رہے ہیں کہ اخراجات کو کس طرح کم کیا جائے اور قوم کے پیسوں کو کس طرح بچایا جائے‘ ہر شخص کو جس کو پاکستان عزیز ہے انہیں اخراجات کم کرنے چاہئیں۔

Leave a Reply