اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور صاحب راہداری کی 550ویں سالانہ تقریبات کیلئے شرائط اور پیشہ وارانہ امور کو جلد اور بروقت حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ضمن میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کو کرتارپور راہداری کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یاتریوں کو سہولت دینے کیلئے شرائط اور معاہدہ کے مسودے …
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور صاحب راہداری کی 550ویں سالانہ تقریبات کیلئے شرائط اور پیشہ وارانہ امور کو جلد اور بروقت حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے‘

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور صاحب راہداری کی 550ویں سالانہ تقریبات کیلئے شرائط اور پیشہ وارانہ امور کو جلد اور بروقت حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ضمن میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کو کرتارپور راہداری کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یاتریوں کو سہولت دینے کیلئے شرائط اور معاہدہ کے مسودے پر تبادلہ خیال کیلئے دوسرا اجلاس خوشگوار ماحول میں واہگہ بارڈر پر منعقد ہوا۔دونوں اطراف نے مجوزہ مسودے پر بغور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کر رہے تھے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت داخلہ امور کے جائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس کر رہے تھے۔ اجلاس میں 14 مارچ 2019ءکو اٹاری (بھارت) میں منعقد ہونے والے پہلے اجلاس پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








