صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل سینٹر فار فزکس میں 44 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق اور اس کے اطلاق کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی، صحت اور زرعی شعبوں سے متعلق عصری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے سائنسی علوم بالخصوص فزکس کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں نیشنل سینٹر فار فزکس میں …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق اور اس کے اطلاق کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی، صحت اور زرعی شعبوں سے متعلق عصری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے سائنسی علوم بالخصوص فزکس کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں نیشنل سینٹر فار فزکس میں 44 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ موجودہ تیز رفتار علمی دور میں کوئی بھی ملک معاشرے اور اس کے عوام کے مفاد میں سائنس و ٹیکنالوجی کے اطلاق کے ذریعے ہی حقیقی ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت زیادہ تعداد میں باصلاحیت افراد میسر ہیں تاہم ریاست کا فریضہ ہوتا ہے کہ وہ انہیں جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سازگار ماحول مہیاءکرے۔ انہوں نے فزکس کے میدان میں نوبل انعام یافتہ ماہر طبیعات ڈاکٹر عبدالسلام کی گراں قدر خدمات کا ذکر کیا۔ صدر نے کہا کہ یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق (سرن)، عبدالسلام انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط بڑھانے سے پاکستان کو سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply