اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چوری سے بنایا گیا مال اور جائیداد قانون کے مطابق ضبط ہو گی، شہباز شریف اور ان کے خاندان کی ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت موجود ہیں، شہباز شریف کی بیرون ملک موجود جائیداد واپس لا کر احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چوری سے بنایا گیا مال اور جائیداد قانون کے مطابق ضبط ہو گی، شہباز شریف اور ان کے خاندان کی ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت موجود ہیں، شہباز شریف کی بیرون ملک موجود جائیداد واپس لا کر احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے ڈیلی میل نے 33 صفحاتی تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے خانوادے کی منی لانڈرنگ کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم پاکستان سے برطانیہ اور برطانیہ سے پاکستان منتقل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پانامہ سے لے کر اب تک کے الزامات کے بارے میں کوئی جواب نہیں ہے، انہوں نے ڈیلی میل کے صحافی کے ساتھ 2018ءکی انتخابی مہم کے دوران کی تصویر کو بنیاد بنا کر الزام تراشی کی کہ یہ خبر میں نے چھپوائی ہے حالانکہ یہ سب جھوٹ ہے، مذکورہ صحافی کے ساتھ تصویر اس وقت ہمارے میڈیا سیل نے جاری کی تھی۔








