اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آگے جانے کا واحد راستہ ٹیکنالوجی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترکی اور سنٹرل ایشیاءکے ساتھ تعلق بڑھانا چاہتے ہیں، 25 سال بعد یورپی یونین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں رابطہ بحال ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اپنے دورہ …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آگے جانے کا واحد راستہ ٹیکنالوجی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترکی اور سنٹرل ایشیاءکے ساتھ تعلق بڑھانا چاہتے ہیں، 25 سال بعد یورپی یونین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں رابطہ بحال ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران حکام سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے بات چیت کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنائیں، امریکہ نے ہمیں 10 انکیوبیشن سینٹرز بنا کر دیئے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ای سی او کا سب سے پرانا الائنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر کی ایپلی کیشن کو یو اے ای، سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک نے سراہا ہے، ہمارے تیار کئے گئے قمری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلنڈر کی تیاری کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں لہٰذا ہم درخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کیا جائے اور ہمارے تیار کئے گئے قمری کیلنڈر کو سرکاری حیثیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قمری کیلنڈر کو ای سی او کے اجلاس کا حصہ بنانے کیلئے دفتر خارجہ کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تیار کیا گیا قمری کیلنڈر اسلامی دنیا کا پہلا قمری کیلنڈر ہو گا۔








