اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (سٹیج ون) کی اراضی کے حصول، 2160 میگاواٹ داسو ایچ پی پی سٹیج ون سے مانسہرہ کے راستے اسلام آباد تک بجلی کی ترسیل، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے انجینئرنگ پروکیورمنٹ اور تعمیر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زچہ و بچہ کیلئے انتہائی نگہداشت کے ڈیپارٹمنٹ کی …
مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (سٹیج ون) کی اراضی کے حصول، 2160 میگاواٹ داسو ایچ پی پی سٹیج ون سے مانسہرہ کے راستے اسلام آباد تک بجلی کی ترسیل، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے انجینئرنگ پروکیورمنٹ اور تعمیر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زچہ و بچہ کیلئے انتہائی نگہداشت کے ڈیپارٹمنٹ کی توسیع کے منصوبوں کی منظوری دےدی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اصلاحات، خیبرپخونخوا کے وزیر خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ کے چیئرپرسن، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری اور سینئر صوبائی و وفاقی افسران نے شرکت کی۔ ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (سٹیج ون) کی اراضی کے حصول کیلئے نظرثانی شدہ لاگت کا جائزہ لیا اور منظوری دی تاہم اسے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894ءکے سیکشن 4 کے نفاذ کے بعد نظرثانی شدہ لاگت اور بیلٹ آف پراپرٹی کے ضمن میں وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔








