اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی جانب سے بلیو اکانومی پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت سمیت ریلوے، فوڈ سکیورٹی، پیٹرولیم سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا …
وزیراعظم کی جانب سے بلیو اکانومی پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیرصدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی جانب سے بلیو اکانومی پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت سمیت ریلوے، فوڈ سکیورٹی، پیٹرولیم سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ دنیا بھر میں بلیو اکانومی تقریباً 23 ٹریلین ڈالر پر محیط ہے، امپورٹ ایکسپورٹ کا سارا انحصار بندرگاہوں پر ہے، وزارتوں کے باہمی تعاون سے بلیو اکانومی میں موجود صلاحیت سے فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ نئی شپنگ پالیسی سے واضع بہتری آئے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں فشریز کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، فشریز کو عالمی معیار پر واپس لے کر آئیں گے۔








