وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے یورپین سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے یورپین سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے یورپی یونین کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اپنی برآمدی مصنوعات کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے جس سے یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply