اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مثبت مواقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بیلجیم کے سبکدوش ہونے والے سفیر فریڈرک ورہیڈن سے گفتگو …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بیلجیم کے سبکدوش ہونے والے سفیر فریڈرک ورہیڈن سے الوداعی ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مثبت مواقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو بیلجیم کے سبکدوش ہونے والے سفیر فریڈرک ورہیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے بیلجیم کے سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے تناظر میں اور دوطرفہ لحاظ سے پاکستان بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے صدر نے معیشت، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت دینے کے لئے مزید بات چیت کے حوالے سے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔








