وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسروسے ہواوے گروپ کے وائس پریذیڈنٹ مارک شو مین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو نے پاکستان میں ہواوے کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو جدید بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ہواوے گروپ کے وائس پریذیڈنٹ مارک شو مین سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو نے پاکستان میں ہواوے کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو جدید بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ہواوے گروپ کے وائس پریذیڈنٹ مارک شو مین سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان کی موبائل کی صنعت میں ہواوے کا 25 فیصد حصہ ہے اور یہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی چینی کمپنی ہے۔ وفاقی وزیر نے سمارٹ سکول پروجیکٹ کے سلسلے میں ہواوے کمپنی کی ایچ ای سی کے ساتھ شراکت داری کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہواوے حکومت پاکستان کے ای گورننس کے نظام کے لیے مدد فراہم کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہواوے پاکستان میں آئی ٹی کے چھوٹے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر کے نوجوانوں کو فائدہ دے سکتی ہے۔

Leave a Reply