اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کو برآمدی صنعتوں کے حوالہ سے گولڈن ٹرائی اینگل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اقتصادی استحکام و اصلاحات اور ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کیلئے کوئی بھی دباﺅ قبول نہیں کریں گے، کوئی بھی دباﺅ یا ہڑتال ہمیں اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، پیچھے …
وزیراعظم عمران خان کا فرسٹ گوجرانوالہ ایکسپو 2019ءمیں نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے صنعتکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کو برآمدی صنعتوں کے حوالہ سے گولڈن ٹرائی اینگل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اقتصادی استحکام و اصلاحات اور ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کیلئے کوئی بھی دباﺅ قبول نہیں کریں گے، کوئی بھی دباﺅ یا ہڑتال ہمیں اصلاحات کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، پیچھے ہٹنا ملک و قوم سے غداری ہو گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کرتے ہوئے خودکار نظام لایا جائے گا، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک مو¿ثر اور فعال پالیسی کے ساتھ کریک ڈاﺅن کیا جائے گا، اس حوالہ سے تمام فریقین اور سکیورٹی ایجنسز کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، بیرون ملک میری جائیداد ہے نہ ہی کوئی اکاﺅنٹ ہے، سابقہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک بھجوا کر جائیدادیں بنائی ہیں ان کا احتساب نہیں رکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام فرسٹ گوجرانوالہ ایکسپو 2019ءمیں نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے صنعتکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔








