ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو

دی ہیگ۔ 17 جولائی (اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کی ہے جو پاکستان کے موقف کی جیت ہے، پاکستان قانون کے مطابق فی©صلے پر عملدرآمد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

دی ہیگ۔ 17 جولائی (اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کی ہے جو پاکستان کے موقف کی جیت ہے، پاکستان قانون کے مطابق فی©صلے پر عملدرآمد کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے واضح کر دیا کہ کلبھوشن رہا نہیں ہو گا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کی ہے، پاکستان ذمہ دار ملک کی حیثیت سے عالمی عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے، پاکستان قانون کے مطابق فی©صلے پر عملدرآمد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان میں بغیر ویزے کے داخل ہوا، کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پاس حسین مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جاسوسی اور دہشت گردی کے متعدد واقعات کا ذمہ دار ہے، جس میں متعدد پاکستانیوں نے جانیں گنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے عدالت میں تمام الزامات کا اعتراف کیا، یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح کیس ہے۔

Leave a Reply