دی ہیگ۔ 17 جولائی (اے پی پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی۔ یہ بات بدھ کو یہاں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے واضح کر دیا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان …
عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی،اٹارنی جنرل انور منصور

مزید خبریں
دی ہیگ۔ 17 جولائی (اے پی پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی جیت ہوئی۔ یہ بات بدھ کو یہاں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے واضح کر دیا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں رہے گا، یہ پاکستان کے موقف کی واضح جیت ہے، وہ رہا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے ہی اس بارے میں واضح موقف کا حامل رہا ہے کہ ہم نظرثانی اور ازسر نو غور کو مدنظر رکھیں گے اور عالمی عدالت انصاف نے دو ٹوک طور پر یہی کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو نظرثانی اور ازسر نو غور کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت واضح ہے، نظرثانی اور ازسر نو غور کے حوالے سے تمام کارروائی قانون کی عدالت ویانا کنونشن کی شقوں کی روشنی میں مدنظر رکھے گی، ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا۔








