آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے آج کا دن ایک اور 27 فروری ثابت ہوا اور اُسے ایک اور سرپرائز مل گیا، بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی اور اس کی ریاستی دہشت گردی ثابت ہو گئی، دنیا نے دیکھ لیا …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے آج کا دن ایک اور 27 فروری ثابت ہوا اور اُسے ایک اور سرپرائز مل گیا، بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی اور اس کی ریاستی دہشت گردی ثابت ہو گئی، دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان میں بھارت کا کیا کردار ہے، بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہو گیا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے کہ اس نے پاکستان، پاکستان کے عوام اور عدلیہ کے مجموعی نظام کو سرخرو کیا ہے، یہ رب کی ذات کے کرم کے طفیل ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے دفتر خارجہ اور عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے والی وکلاءکی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس فیصلے پر ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش تھی کہ فوجی عدالت کے ٹرائل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، عالمی عدالت انصاف نے ان کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ بھارت فوجی عدالت کی سزا کو ختم کرانا چاہتا تھا، عالمی عدالت انصاف نے فوجی عدالت سے ملنے والی کلبھوشن کی سزا کو ختم نہیں کیا۔ بھارت کی تیسری اپیل یہ تھی کہ کلبھوشن کو رہا کر کے بھارت بھجوایا جائے، آئی سی جے نے ان کی یہ اپیل بھی مسترد کر دی۔ بھارت کی آخری اپیل یہ تھی کہ اگر سزا ختم نہ کی جائے تو مقدمہ سول عدالت میں چلایا جائے اور قونصلر رسائی دی جائے۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کو رہا کرنے کا حکم دیا نہ ہی فوجی عدالت کی سزا کو ختم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپیل کی تھی کہ کلبھوشن کی سزا پر ازسر نو غور کیا جائے تو جب آپ اتنی بڑی عدالت میں جاتے ہیں جہاں موت کی سزا کا تصور نہیں ہے، پھر بھی عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی فوجی عدالت کی طرف سے ملنے والی سزا کو ختم نہیں کیا، یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

Leave a Reply