اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، غریب اور نادار طبقات کا تحفظ اور اسلوب حکمرانی میں اصلاحات وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا سے ملاقات کے دوران کہی۔ جاپان کے …
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر کی پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، غریب اور نادار طبقات کا تحفظ اور اسلوب حکمرانی میں اصلاحات وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا سے ملاقات کے دوران کہی۔ جاپان کے سفیر نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کو اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈا کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، غریب اور نادار طبقات کا تحفظ اور اسلوب حکمرانی میں اصلاحات وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔








