وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ملک بھر کے مدارس کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح کے امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ لے گا، اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی بورڈ میں دینی مدارس کے لئے ایک الگ شعبہ قائم کیا جائے گا، ملک بھر میں تقریباً 30 ہزار سے زائد مدارس کام کر رہے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن چھ ماہ میں مکمل کر لی جائے گی، رجسٹریشن نہ کرانے والے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ملک بھر کے مدارس کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح کے امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ لے گا، اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی بورڈ میں دینی مدارس کے لئے ایک الگ شعبہ قائم کیا جائے گا، ملک بھر میں تقریباً 30 ہزار سے زائد مدارس کام کر رہے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن چھ ماہ میں مکمل کر لی جائے گی، رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کام نہیں کر سکیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں کام سے روک دیا جائے گا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ وفاق المدارس کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مدارس کے طلباءکے لئے ترقی اور آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھل گئی ہیں، اس سے قبل مدارس کی اسناد کو صرف عالم بننے کے لئے تسلیم کیا جاتا تھا جبکہ وہ زندگی کے دیگر شعبوں میں نہیں جا سکتے تھے، اب وہ انجینئر، ڈاکٹر، فوج اور دیگر شعبوں میں بھی جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نصاب کے لئے کوششیں کر رہی ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے ساتھ اس سے قبل 6 مئی کو ہونے والے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن 12 ریجنل دفاتر کے قیام، بینک اکاﺅنٹس میں مدارس کی معاونت جیسے معاملات طے پا گئے تھے جس میں طے پایا تھا کہ رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی مدرسہ کام نہیں کر سکے گا جبکہ جو مدارس رجسٹریشن میں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

Leave a Reply