لاہور۔18 جولائی(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب سے راہ فرار اختیار کرنیوالے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے ان کی اپنی دلی خواہش پوری ہوئی‘ لیگی قیادت کی حکومت پر الزام تراشیاں اور وزیر اعظم کو احتساب کے اس عمل میں گھسیٹنا ان کی عمران خان سے ذاتی عداوت‘ حسد اور بغض …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔18 جولائی(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب سے راہ فرار اختیار کرنیوالے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے ان کی اپنی دلی خواہش پوری ہوئی‘ لیگی قیادت کی حکومت پر الزام تراشیاں اور وزیر اعظم کو احتساب کے اس عمل میں گھسیٹنا ان کی عمران خان سے ذاتی عداوت‘ حسد اور بغض کو ظاہر کرتا ہے‘ وزیر اعظم کا صرف اتنا جرم ہے کہ انہوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے یکساں اطلاق کو یقینی بنایا‘ ماضی میں قانون کو تابع رکھنے والے آج خود قانون کے تابع آرہے ہیں اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو میڈیاپر ثبوت دینے کی بجائے عدالتی فورم استعمال کرکے وہاں اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں‘ ملک میں عدالتیں آزاد اور ادارے بااختیار ہیں‘ وزیر اعظم عمران خان ملک میں یکساں قانون کے اطلاق کو یقینی بنا رہے ہیں ، اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن میں ملوث عناصر خواہ وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں‘ ان پر قانون کا یکساں اطلاق ہو رہاہے جس کا ثبوت وزیر بلدیات اور وزیرجنگلات پنجاب کی گرفتاری سے ملتا ہے‘ وہ جمعرات کے روز یہاںایوان وزیر اعلیٰ90 شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں‘ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے‘ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس وقت جوں جوں قانون کی عملداری رنگ پکڑ رہی ہے تو ن لیگ کی قیادت کے چہروں کے رنگ بھی زرد ہو رہے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پریس کانفرنس کے دوران زرد رنگ یہ ثابت کر رہا تھا کہ قانون اپنا رنگ دکھا رہاہے








