اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، کمشمیر کا تنازعہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم …
چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے متعلق گول میز مباحثہ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، کمشمیر کا تنازعہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے متعلق گول میز مباحثہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت سے کشمیری عوام کی جدوجہد کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن نئی دہلی کشمیری عوام کے جذبوں اور جدوجہد آزادی کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق جاری دوسری رپورٹ بھارتی مظالم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اس بات پر یقین رکھتا ہوں ہوں کہ کشمیر کا تنازعہ صرف اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد اور انہیں حق خودارادیت دینے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔








