لاہور۔ 18 جولائی (اے پی پی) موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی گزشتہ کئی سالوں میں مثال نہیں ملتی، پہلے کے مقابلے میں اب زراعت کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں، ای مارکیٹنگ پروگرام سے تقریبا تین لاکھ لوگوں کو بلا واسطہ اور تقریبا 15 لاکھ لوگوں کو بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ بات جمعرات کو …
وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں ایگری کارڈ، زراعت کے شعبے کے فروغ اور بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔ 18 جولائی (اے پی پی) موجودہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی گزشتہ کئی سالوں میں مثال نہیں ملتی، پہلے کے مقابلے میں اب زراعت کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں، ای مارکیٹنگ پروگرام سے تقریبا تین لاکھ لوگوں کو بلا واسطہ اور تقریبا 15 لاکھ لوگوں کو بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ بات جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں ایگری کارڈ۔ زراعت کے شعبے کے فروغ اور بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں کاشتکاروں کو سہولیات، سبسڈی کی مد میں مالی معاونت کی فراہمی اور زراعت کے فروغ کے حوالے سے جو اقدامات موجودہ حکومت نے اٹھائے ہیں ان کی گذشتہ کئی سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔ گذشتہ دس سال کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں زراعت کے شعبے کے لئے زیادہ مالی وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ گندم، گنا، کپاس اور چاول کی فصلوں کی پیداوار میں اضافے، نہروں اور کھا لوں میں پانی کے مناسب بہاو¿، بارانی علاقوں میں پانی کے چھوٹے ذخائر میں اضافے، فلوری کلچر کے فروغ اور دیگر متعدد منصوبوں کے اجراءکے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کیا گیا۔








