وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گفتگو

کراچی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاﺅس کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر …

کراچی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاﺅس کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر نادرا اور ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے وفاقی وزیر کو امن و امان کی صورتحال اور گزشتہ ایک سال کے دوران سندھ حکومت پولیس کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ بھر میں تھانوں کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے کام میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply