وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔18 جولائی(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف پریس کانفرنس کرکے شعبدہ بازی نہ دکھائیں بلکہ مجھے لندن کی عدالت میںگھسیٹنے کا وعدہ پورا کریں، ہم شہباز شریف صاحب سے ایرا فنڈز سے کی گئی صرف تین ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں کہ یہ بتائیں کہ آپ کے داماد علی عمران کو 6 کروڑ کیوں دیے گئے۔ وہ گذ …

لاہور۔18 جولائی(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف پریس کانفرنس کرکے شعبدہ بازی نہ دکھائیں بلکہ مجھے لندن کی عدالت میںگھسیٹنے کا وعدہ پورا کریں، ہم شہباز شریف صاحب سے ایرا فنڈز سے کی گئی صرف تین ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں کہ یہ بتائیں کہ آپ کے داماد علی عمران کو 6 کروڑ کیوں دیے گئے۔ وہ گذ شتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل اور شوکت بسرا بھی موجود تھے۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ شہباز شریف نے ایک شعبدہ بازی دکھائی ، میراشہباز شریف کی پریس کانفرنس کا جواب دینا ہی نہیں بنتا ،غیر ملکی جریدے نے جو سٹوری دی اس کے خلاف انہوں نے کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا حالانکہ خبر دی غیر ملکی جریدے نے اور یہ ذمہ دار مجھے ٹھہرا رہے ہیں ،ہم صرف ان تین ادا ئیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ایرا کے اکاونٹ سے ہوئیں ،پہلی پیمنٹ بیس دوسری تیرہ اور تیسری ستائیس ملین کی تھی جو کل چھ کروڑکی رقم نوید اکرام نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ٹرانسفر کی ،علی اینڈکو کمپنی علی عمران کی ہے جس کا ایرا کے ساتھ کوئی معاہدہ کبھی نہیں ہوا ،شہباز شریف اپنے داماد سے پوچھیں کہ چھ کروڑ کی رقم کیوں لی ،علی عمران نے 80 کنال زمین لاہور کے نواح میں خریدی، جعلی ٹی ٹی کے ذریعے باہر سے کروڑوں روپے منگوائے ،دو سو سے زائد ٹی ٹیز منگوائی گئیں ،شہباز شریف فیملی کی تمام امپائر ان جعلی ٹی ٹیز کی وجہ سے بنی، زمین خریدتا ہے نوید اکرام اور پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام ہے ،2018 سے علی عمران مفرور ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply