اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی میں کسان کنونشن کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کسان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں کسان کنونشن کے موقع پر کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کسان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں کسان کنونشن کے موقع پر کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل مالی بد حالی کا شکار ہے جس کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر آگے بڑھیں تو اپنی مشکلاتوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا استحصال ہو ! کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ اسپیکر نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے ہماری حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اب نیا پاکستان بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی مشکلات سے نکلنے کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ایک ہو کر پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بحران عارضی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کیلئےخصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Leave a Reply